یہ بات علی محمد قادری نے پیر کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے معذور افراد کے حقوق کے کنونشن کے ریاستی فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ پابندیوں نے ایران میں معذوروں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد پر بھاری بوجھ ڈالا، جس میں ادویات کی درآمد میں دشواری کے علاوہ، نقل و حرکت کی سہولت کے لیے استعمال ہونے والی خدمات اور آلات کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔
قادری نے کہا کہ اس حقیقت کی تصدیق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے النا دوہان نے انسانی حقوق پر یکطرفہ جبر کے اقدامات کے منفی اثرات کے بارے میں اپنی ابتدائی رپورٹ میں کی جنہوں نے اس سال مئی کے وسط میں ایران کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت معذوروں کے لیے خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں اور علم پر مبنی کمپنیاں اور مقامی پروڈیوسرز اس میدان میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران کیخلاف غیر منصفانہ پابندیوں نے معذوروں کے حقوق کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالی
20 جون، 2022، 7:38 PM
News ID:
84795288
تہران، ارنا - ایرانی سماجی بہبود کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ تمام کوششوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف یک طرفہ اور غیرمنصفانہ اقدامات اور پابندیوں نے معذوروں کے حقوق کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں: تخت روانچی
نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ…
-
ایران کے اپییڈرمولیز بولوسا کا شکار مریضوں کی طرف سے امریکہ کیخلاف دائر مقدمہ کا آغاز
تہران، ارنا- امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی ایپیڈرمولیزبولوسا کا شکار بیماروں کے ایک گروپ…
-
ایران ای بے ہاوس کے مینجنگ ڈائریکٹر؛
امریکی پابندیوں نے ایران میں ایپیڈر مولیز بولوسا کا شکار 15 بیماروں کی جان چھین لی
تہران، ارنا- ایران ای بے ہاوس کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ، ادویات کے شعبے میں ایران…
آپ کا تبصرہ